۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ بلدیات کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال بنانے کےلئے ہدایت کی ہے کہ جو فلٹریشن پلانٹس نیب میں کیس ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے غیر فعال ہیں ان کو فعال بنانے کےلئے محکمہ بلدیات نیب کے تعاون سے فوری طور پر اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ بوائز ڈگری کالج گلگت کو ماڈل کالج بنایا جائے گا جس کےلئے حکومت بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے ڈگری کالج کی چار دیواری ، کالج کےلئے سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ جو منصوبے متعلقہ محکموں کی مشاورت کے بغیر اے ڈی پی سے ختم کئے گئے ہیں ان منصوبوں کو اے ڈی پی میں رکھا جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں پہلی وومن یونیورسٹی کے قیام کےلئے وفاقی حکومت سے بات کی ہے وومن ہاسٹل سے جی بی سکاوٹس کی منتقلی کے بعد وومن ہاسٹل کی بلڈنگ کو بھی گرلز ڈگری کالج میں شامل کرکے صوبے میں پہلی وومن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر