ن لیگی رہنما عطا مانیکا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عطا مانیکا پارٹی قیادت پر برس پڑے اور کہا کہ ن لیگ خوشامدیوں کی جماعت ہے۔ جو بھی خوشامد کرتا ہے آگے جاتا ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا بشریٰ بی بی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا عمران خان سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور جب کوئی تعلق ہی نہیں ہے تو مبارکباد کیسی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کا تعلق مانیکا خاندان سے تھا۔