نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے تمام محکموں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں سروسز کی نیو ایئر پورٹ منتقلی کی رپورٹ اور افتتاح سے متعلق تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے افتتاح سے متعلق سول ایوی ایشن نے تمام محکموں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں متعلقہ محکموں سے اپنی سروسز نیو ایئر پورٹ منتقل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی اور اداروں سے نیو ایئر پورٹ منتقلی پر ان پٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن نے متعلقہ اداروں سے نیو ایئر پورٹ کے افتتاح سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی ہیں اور تجاویز سے متعلقہ فارم لکھ کر فوری واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو 20 اپریل کو مکمل طور پر آپریشنل کردیا جائے گا۔