کوہالہ (جی۔کے نیوز) نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن متاثرین ک معاوضہ جات میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ۔ ٹاور نمبر 35متاثرین فریاد لیکر صحافیوں کے پاس پہنچ گئے ۔ شکیل عباسی ، مظفر حیات ، منصور خان و دیگر کی ملکیتی زمین میں لگنے والے ٹاور کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ ایس ڈی ایم آفس دہیر کو ٹ ، تحصیلدا ر دہیر کو ٹ سمیت ایک پٹواری تک کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔بااثر لوگوں کو جنگلات اور خالصہ شاملا ت کے کروڑو ں روپے دئیے جا چکے مگر ہماری ملکیتی زمین کا مکمل معاوضہ نہیں دیا جا رہا ۔ اگر انصاف نہ ہوا اور معاوضہ جات مکمل ادا نہ کیے گئے تو مظفرآباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سو زی کریں گے ۔ متاثرین کی فریاد ۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے پولز کی تنصیب کے دورا ن معاوضہ جا ت کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ۔کوہالہ منہاسہ میں لگنے والا ٹاور نمبر35جو شکیل عباسی و برادران کی ملکیتی زمین میں نصب کیا گیا ہے کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ۔ جب کہ ٹاور کا تمام کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ اس سلسلے میں متاثرین نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معاوضہ جات کی وصولی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دہیر کو ٹ ، تحصیلدا ر دہیر کو ٹ کے سینکڑوں چکر لگا چکے ہیں پٹوا ری تک ہماری بات سننے کو تیار نہیں ۔ دس دس اور بیس بیس ہزار روپے دیکر ٹرخایا جا رہا ہے ۔ پانچ بھائیوں کی مشترکہ زمین ہے جب کہ اس کے مقابلے میں با اثر افراد کو جنگلات اور خالصہ جات کے کروڑو ں روپے دئیے جا چکے جبکہ اصل حق دار کو حق نہیں دیا جا رہا ۔ وزیر اعظم آزا دکشمیر ،چیف سیکریٹری آزا دکشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام فوری طور ہمارے معاوضہ جات کی ادائیگی کا حکم دیں اگر انصا ف نہ ہوا تو بچو ں اور خواتین سمیت وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد کے سامنے خود سو زی کریں گے ۔