اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ تریننواز شریف کے سیاسی مخالفین پر طنزیہ وار عمران خان نے کئی...

نواز شریف کے سیاسی مخالفین پر طنزیہ وار عمران خان نے کئی بار کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا،پتہ نہیں وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو جو آج رو رہے ہیں،سابق وزیراعظم کا صحافی کے سوال پر جواب

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نام لیے بغیر سیاسی مخالفین پر طنز کے نشتر برسا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے صحافی نے سوال پوچھا کہ جو جیل سے آ رہا ہے وہ رو رہا ہے،کیا جیل میں اتنے معاملات خراب ہوتے ہیں؟ نواز شریف نے سیاسی حریفوں پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کئی بار کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا،پتہ نہیں کہ وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو کہہ رہا تھا جو آج رو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے تھے جبکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں،جبکہ یہاں ڈمی حکومت بنا دی گئی۔
نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں،شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے،پنجاب میں ایسی نگران کابینہ بنائی گئی جس کو ان کے گھر والے بھی نہیں جانتے،موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے ایک قہر تھا، عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگا دیں؟

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات