کوہالہ باغ(جی۔کے نیوز انیس عباسی سے) مناسہ باغ میں کل مورخہ 11 مارچ بروز اتوارآزاد کشمیر کی مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت نمبردار عبدالکاظم صاحب (مرحوم) کی برسی ان کے آبائی گاؤں مناسہ میں بڑے عقیدت و احترام سے قرآن خوانی اور قبر مبارک پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کے منائی جائے گی۔جس میں خطہ کشمیر و پاکستان سے بڑی تعداد میں نامی گرامی شخصیات شرکت کریں گی اس کے علاوہ ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی کی خصوصی طور پر شرکت ہو گی۔
جی نیوز کے خصوصی انٹرویو میں ممبر کشمیر کونسل نے کہا کے نمبردار عبدالکاظم صاحب کی جُدائی کا صدمہ ہمیشہ رہے گانمبردار کاظم صاحب ایک رحم دل ،برُدبار،انسانی ہمدردی سے سرشار شخصیت تھے ۔ وہ ہمارے بزرگ اور نہایت قابل احترام تھے انھوں نے سیاسی میدان میں ہماری ہمیشہ رہنمائی کی ۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اور اللہ سے دُعا ہے اللہ پا ک ہمارے عظیم سپوت نمبردار عبدالکاظم صاحب کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اللہ رب العزت اُن کی اولاد کو اپنے والد محترم کی طرح معاشرے میں اپنا مقام اور کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔سردار مختار احمد عباسی کا کہنا تھا کہ نمبردار عبدالکاظم کی زندگی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور اُن کے بتائے ہوئے طریقے کامیاب زندگی گزارنے کی ضمانت ہے۔