اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمیرے خلاف فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کاہوگیا،نوازشریف

میرے خلاف فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کاہوگیا،نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کاہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہمارے زمانے میں ڈالر 4 سال ایک جگہ پرقائم رہا،28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کا ہو گیا۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ایسے فیصلے ملک میں ابتری اورانتشارکاباعث بنتے ہیں،جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اورروپیہ کمزورہوتاہے،انہوں نے کہا کہ دنیامیں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے،ہماری جی ڈی پی گروتھ بھی کمزورہورہی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں پاکستان عزت والامقام حاصل کررہاتھا،آج کوئی حال نہیں،انہوں نے کہا کہ کہاجاتارہاہے ہم نے توہین عدالت کی لیکن 28 جولائی جیسے فیصلے خودتوہین کاباعث بنتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات