نکاح پر نکاح کے مشہور مقدمہ میں شریعت کورٹ نے نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے . تفصیلات کے مطابق میرپور میں نکاح پر نکاح کے مستغیث مقدمہ محمد رفیق ولد محمد جمشید قوم منہاس راجپوت ساکن سنگوٹ تحصیل و ضلع میرپور کی طرف سے کئے گئے شرعی فتوٰی کی روشنی میں 8 ملزمان کے خلاف شریعت کورٹ میں مقدمہ پیش کیا گیا. جس میں ملزم قربان حسین ولد غلام نبی کی عدم حاضری کی وجہ سے عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے.عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملزم کو اندر تاریخ پیشی گرفتار کر کے پیش کیا جائے