جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمیرپور :‌رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیر، احتساب بیورو کی پریس...

میرپور :‌رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیر، احتساب بیورو کی پریس ریلیز جاری

میرپور. ہارون عباسی سے
ترجمان آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کی طر ف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین راجہ محمد اسلم خان نے رٹھوعہ ہریام برج میرپور کی عدم تعمیر کے سلسلہ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج میرپور سے وضاحت طلب کر لی۔چیئرمین احتساب بیورو نے مورخہ28 ستمبر2017 کو رٹھوعہ ہریام برج میرپور کا معائنہ کیا۔ چیئرمین احتساب بیورو نے ہدایات کی کہ جاریہ منصوبہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج میرپور کی جانب سے یقین دھانی کروائی گئی تھی کہ متذکرہ منصوبہ کی اندر میعاد تکمیل عمل میں لائی جائے گی لیکن عرصہ 06 ماہ گزرنے کے باوجود تعمیر پل کی تکمیل کے سلسلہ میں پراگرس رپورٹ ارسال نہ کی گئی جس پر چیئرمین احتساب بیورو نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے متذکرہ پراجیکٹ کی تاخیر میں وضاحتی رپورٹ طلب کی تاکہ متذکرہ پراجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات