باغ)جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ نے آل آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگناہزیشن کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جموں کشمیر پیلز نیشنل پارٹی کے منعقدہ ضلعی اجلاس میں آل آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگناہزیشن کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے آل پاکستان سکول ٹیچر آرگناہزیشن نے مورخہ سترہ مارچ کو اسلام آباد کے مقام پر تمام سکول اساتذہ کو جمع کر کے حکومتِ پاکستان کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا اعلان کیا ھے۔مزید مورخہ 22 مارچ کو مظفرآباد اسمبلی کے گھیراٶ کا اعلان بھی کیا ھے۔جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوۓ راہنماٶں نے کہا کہ آل آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگناہزیشن کا ریاست بھر میں یکساں نظامِ تعلیم اور یکساں نصابِ تعلیم کے قیام کا مطالبہ طبقاتی نظامِ تعلیم پر کاری ضرب ثابت ھو گا۔طبقاتی نظامِ تعلیم نےغریب سے تعلیم کا بنیادی حق عملأ چھین لیا ھے۔سکول ٹیچر آرگناہزیشن نے حقیقی معنوں میں ایک انقلابی سٹپ لیا ھے۔طلبا تنظیموں اور ترقی پسند تنظیموں کو اس تحریک کی مکمل غیر مشروط حمایت کرنی چاہیے۔اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری ظہیر کاشر۔سیکرٹری اطلاعات کامریڈ طاہر۔یوتھ آرگناہزنگ کمیٹی کے ممبر شہزاد حسرت۔یوتھ ضلعی آرگناہزنگ کمیٹی کے سیکرٹری داٶود باغی۔سیکرٹری مالیات کامریڈ فلک۔سیکرٹری اطلاعات شجاع احمد۔وثیق احمد۔اسامہ اور دیگر نے خطاب کیا۔راہنماٶں نے مزید کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ھے کہ نظریاتی پارٹی کیڈر کو تیار کرنے کے عمل کو ہر سطح پر تیز کیا جاۓ۔