وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دنیاباالخصوص یورپی یونین میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے وہاں کے مقامی باشندوں کے ضمیر جنجھوڑنے اور کشمیریوں کے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے موثر انداز میں لابنگ کرنے میں تارکین وطن نے قلیدی کردار ادا کیاہے حالات کا تقاضا ہے کہ جدید ذرائع اور مکمل معلومات کو برﺅے کار لاتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جائے کشمیر کونسل یورپ اور اس کے چیئرمین علی رضا سید نے حقیقی معنو ں میں تحریک آزادی کی بے لوث خدمت کی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں لائن آف کنٹرول پر ہونے والی انسانی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت کے خلاف جرائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے23مارچ کا دن مظفرآباد اور سری نگر میں جس جوش و خروش سے منایا گیا و ہ مودی اور اس کے ایجنٹوں کے لیے کھلا پیغام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کونسل یورپ کے صدر علی رضا سید کی رہائش گاہ واقع میرپور میں ان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے اعجاز رضا ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہر مرزا، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری عبدالمالک ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، صدر پریس کلب عابد شاہ ویگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن کے ساتھ مل کر ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کریں گے کشمیریوں نے اپنی جدوجہد میں جان مال عصمتوں کی قربانیاں دی ہیں تمام تر ظالمانہ جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود نسل نو کے اندر تحریک آزادی سرایت کر چکی ہے پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت کا یہ عالم ہے کہ گولیوں کی بچھاڑ میں تعلیم یافتہ اور ریاست کا مستقبل سمجھے جانے والے جوانوں کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کشمیری عوام اپنے فیصلے کہ جو انہوں نے 1944میں قائداعظم محمد علی جناح کے دورہ سری نگر پر کیے تھے پر اسی جوش و جذبے کے ساتھ قائم ہیں وزیراعظم نے کہاکہ سری نگر اور مظفرآباد میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا سری نگر کی نڈر دلیر بچیوں ، بچوں ، بنہوں ،عورتوں ، بزرگوں ، جوانوں نے سنگینوں کے سائے تلے جس جرات اور دلیری کے ساتھ یوم پاکستان منایا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جدید اسلوب اور دیجیٹل ڈاکومنٹیشن کے ساتھ تمام سیاسی قوتوں اور تارکین وطن کو بلا تخصیص ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اس موقع پر علی رضا سید نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں کہ وہ میرے گھر تشریف لائے اور میری حوصلہ افزائی کی آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کاوشیں مزید تیز ترکریں گے۔