ممتاز کشمیر ی مصنف،صحافی شاعر ساحل مقبول انتقال کر گئے ہیں ، منگل کی شام کو سری نگر شہرکے علاقے لال بازار میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانگ گرگئے جہاں وہ موقع پر ہی اللہ کو پیارے ہو گئے ، مرحوم سری نگر سے شائع ہونے والے ایک اردو روزنامہ کے ساتھ منسلک تھے .وہ دوردرشن ٹی وی پر پہاڑی زبان میں پروگرام بھی کرتے تھے . اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے . مرحوم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہونے کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر ایک مضبوط موقف رکھتے تھے .