جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمقبول بٹ کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ...

مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ دمام برانچ کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد

راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
۲۲ فروری کو شہید ریاست جموں و کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ دمام برانچ کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد
۲۲ فروری کو شہید ریاست جموں و کشمیر کی برسی نہایت عقیدت و احترام کو منائی گئی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کی شہر دمام کے ایک ہوٹل (روز ہوٹل ) میں کیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی کے لوگ شریک ہوے مہمان خصوصی سابق چئیر مین گلف حنیف راجہ تھے جو کہ سعودی عرب کے دور دراز علاقے ابہا سے تشریف لائے تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کرنے کا شرف عبدالوحید جو کہ آل جموں و کشمیر مسلمُ کانفرنس کے رہنما ہیں انھوں نے حاصل کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ذوالقرنین محفوظ نے ادا کئے ۔اسکے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز
کیا گیا مقررین نے شہید ریاست جموں و کشمیر مقبول بٹ کی زندگی اور آزادی کشمیر کی تحریک کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
مہمان خصوصی حنیف راجہ نے نہایت جامع انداز میں مقبول بٹ شہید کی زندگی اور ان کی خدمات کا خلاصہ سامعین کے گوش گزار کیا ان کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ دمام برانچ کے صدر راجہ ضیارف نے اپنے جوشیلے انداز میں مقبول بٹ تحریک آزادی کے لیے کی گئی خدمات اور ان کی شہادت کے موضوع پر خطاب کیا ۔اور قائد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔کواڈینیٹر آل جموں و کشمیر مسلمُ کانفرنس سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ کبیر خان بھی اس تقریب میں شریک ہوے راجہ کبیر خان نے اپنے مختصر خطاب میں شہید ریاست جموں و کشمیر مقبول بٹ کی تحریک آزادی کے لیے خدمات اور آزادی کی خاطر اپنی جان کی قربانی پر مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ الریاض سے آئے ہوے انتظار نقوی نے شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دیگر مقررین میں طاہر بٹ ،صیغیر طاہر،راجہ گل نواز،محمد صابر ،سردار فاروق تھکیالوی ،محمد یونس ،راجہ فیاض،راجہ سعید ،ظہیر آکاش، راجہ عبد الوحید،انور کمال راجہ ،و دیگر شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر شہید مقبول بٹ ،امان اللہ خان، سمیت تمام شہدا ء کے لیے دعا کی گئی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ مقبول بٹ شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک جاے گا اور وہ دن اب دور نہیں کہ ریاست جموں و کشمیر ایک خودمختار ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات