اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمقبول بٹ تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور ہیرو تھے:سردار یاسر اقبال

مقبول بٹ تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور ہیرو تھے:سردار یاسر اقبال

الدمام (راجہ ابرار احمد خان سے) سردار یاسر اقبال رہنما جموں وکشمیر لبریش فرنٹ نے اخبارنمائندہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید مقبول بٹ تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور ہیرو تھے انھوں نے کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جان کی قابانی دے دی مگر کسی کی غلام قبول نہیں کی انھوں نے وطن کی آزادی اور کشمیری قوم کو ان کا حق دلوانے کی خاطر پھانسی تو قبول کر لی لیکن کسی جابر ،ظالم کے آگے سر خم نہیں کیا اور نہ ہی غلامی قبول کی ،سردار یاسر اقبال نے مزید کہا مقبول بٹ شہید کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جارہی رہے گی ہم ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے ،ہم مقبول بٹ شہید کے منشور کے مطابق آزادی کی راہ پر گامزن رہیں گے جب تک ہیمیں آزادی نھیں مل جاتی ہم چین و آرام سے نہیں بیٹھیں گے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات