اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ضلع شوپیان کے علاقے پہنو...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ضلع شوپیان کے علاقے پہنو میں 6نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے پر یاسین ملک گرفتار

سرینگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ضلع شوپیان کے علاقے پہنو میں 6نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے پر بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر میں گرفتار کرلیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کی قیادت میں احتجاجی مظاہرین گزشتہ شام کو مائسمہ سے لال چوک کی طرف مارچ کررہے تھے اور بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے انہیں بڈشاہ پل پر روک لیا ۔ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ ادھر بھارتی پولیس نے تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وزاہ کو ان کے گھر وں میں نظربند کردیا ہے۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے شوپیان میں نوجوانوں کی شہادت پر ضلع اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے طلباء پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور درجنوں طلبا کوگرفتار کرلیا ۔ ضلعے میں احتجاجی نوجوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ ادھر پلوامہ ، کولگام ،بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔کئی مقامات پر بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات