ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمقبوضہ کشمیرمیں 19نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرےحریت رہنماءنظربند ، ایک اور...

مقبوضہ کشمیرمیں 19نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرےحریت رہنماءنظربند ، ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں 19نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرےحریت رہنماءنظربند ، ایک اور نوجوان شہید
سرینگر 06اپریل ( کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے حال ہی میں 19نوجوانو ںکی شہادت پر تمام بڑے قصبوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مظاہرین پر فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ۔ پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی ۔
لوگوںنے سرینگر ، بڈگام ، چرار شریف ، گاندربل ،کنگن ، شوپیاں، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ ، تریہگام ، پلہالن، پٹن ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کرپاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے مختلف علاقوںمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ لوگوںنے بڈگام اور دیگر علاقوں میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ایم بی بی ایس کے طلباءنے نوجوانوں کے قتل کے خلاف کیمپس کے سبزہ زار شہید افضل گور پارک میں احتجاجی دھرنا دیا۔ مختلف مساجد میںنماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرمشترکہ حریت قیادت کی طرف سے تیار کی گئی ایک قراردادبھی منظور کی گئی ۔ قرارداد میں نوجوانوںکے قتل کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے علاوہ آج یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے آبی گزر میں احتجاجی ریلی کے دوران متعدد حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں اور ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں کرفیو نافذ کر دیا۔ گزشتہ روز طلباءکے زبردست مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میںتمام تعلیمی اداروں کوبند رکھنے اور ریل سروس کی معطلی کا حکم دیا تھا۔ جامع مسجد سرینگر کو سیل کر کے لوگوںکو وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک ، بلال صدیقی، مختار احمد وازہ ، ظفر اکبربٹ، جاوید احمد میر اور دیگر حریت رہنماﺅں کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھا۔ بھارتی پولیس نے حریت رہنما غلام نبی زکی کو سوپور قصے میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں تلاشی اور محاصرے کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے جگتیال میں بھی اسی قسم کی کارروائی شروع کی جس کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات