جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمقبوضہ کشمیر،آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اور قتل کے بعد کٹھوعہ میں...

مقبوضہ کشمیر،آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اور قتل کے بعد کٹھوعہ میں مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار

مقبوضہ کشمیرمیں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی آصفہ کی آبرو ریزی اور قتل کے واقعے کے بعد علاقے کے مسلمانوں میں شدید عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے علاقے کے مسلمانوں کو ہمیشہ تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن بچی کی آبروریزی اور قتل کے حالیہ اندوہناک واقعے کے بعد وہ خود کوبالکل غیر محفوط محسوس کر رہے ہیں۔
بکروال خاندان سے تعلق رکھنے والے 36سالہ علی نے کہا کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے کٹھوعہ کے گائوں میں رہائش پذیر ہیں لیکن اسکے باوجود وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے کے بعد وہ اپنی خواتین اور بچوں کو اکیلا گھروں میں چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کرسکتے۔یادرہے کہ آصفہ دس جنوری کولاپتہ ہو گئی تھی اور ایک ہفتے بعد اسکی لاش رسانہ گائوں کے اطراف میں ملی تھی۔
بھارتی پولیس نے پہلے ایک کم عمر لڑکے کو بچی کی آبرو ریزی اور قتل کے جرم میں گرفتار کیا تھا تاکہ کم عمر ہونے کی بنا پر وہ سزا سے بچ سکے لیکن مسلمانوں کے شدید احتجاج پر بعد میں واقعے کے اصل مجرم پولیس افسر دیپک کھجوریہ کو گرفتار کیا گیا۔مجرم نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے مسلمانوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کیلئے کم عمر بچی کی آبروریزی کی اور اسے قتل کر دیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات