اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمعروف بزنس مین چوہدری فیض ابو طیب کی جانب سے گذشتہ روز...

معروف بزنس مین چوہدری فیض ابو طیب کی جانب سے گذشتہ روز سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

راجہ ابرار احمد خان
سعودی عرب کے شہر ریاض کے معروف بزنس مین چوہدری فیض ابو طیب کی جانب سے گذشتہ روز سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا سیالکوٹ یو سی کانپور پلوڑا کے چیئرمین اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 43سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت چوہدری سجاد نے کی جس میں نہ صرف حلقہ پی پی 43کے لوگوں نے شرکت کی بلکہ ریاض شہر کے تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی اورصحافتی نمائندگان نے بھی شرکت تقریب کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے ادا کئے تلاوت کلام پاک کی سعادت ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے حاصل کی حافظ عرفان کھٹانہ نے ہدیہ نعت پیش کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سعیداحمد بلی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آکر ایسا محسوس کررہا ہوں جیسے پاکستان میں ہوں میرا مقصد اپنے حلقہ کی غریب عوام اور پاکستان کی خدمت کرنا ہے انسانیت کی خدمت میرا منشور ہے میں ریاض شہر کی تمام سیاسی وسماجی ،مزہبی ،صحافتی نمائنگان کا بے حد مشکور ہوں جہنوں نے مجھے بے حد عزت دی اور محبت سے نواز ،تقریب سے وسیم ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کو ملک پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی چاہیے ،حافظ عبدالوحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض شہر کی یہ خاصیت ہے کہ سیاسی اختلاف کو بھلا کر اکٹھے ہو کر اپنے مہمان کو خوش امدید کہتے ہیں پروگرام کے اختتام پر چوہدری فیض ابو طیب کی جانب سے سعیداحمد بھلی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی جانب سے یادگاری شلیڈ بھی پیش کی گئی ۔۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات