اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمظفر آباد: راجہ فاروق حیدر خان کی راجہ عبدالقیوم سے ملاقات،

مظفر آباد: راجہ فاروق حیدر خان کی راجہ عبدالقیوم سے ملاقات،

مظفرآباد ء
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان کی ملاقات، حکومت کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے متعلق اور متاثرین کی تمام جائز مشکلات کا ہر ممکن ازالہ کرے گی وزیر اعظم کی ممبر اسمبلی کو یقین دہانی ، اس سلسلہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کو ضروری ہدایات بھی دیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سے اس سلسلے میں تازہ ترین صورتحال بھی معلوم کی اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ رکن اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں اور دوسرے لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائیں اور تمام اقدامات بہترین عوامی مفاد میں یقینی بنائیں ۔قبل ازیں یہاں وزیراعظم ہاؤس میں تحریک آزادی کشمیر کے راہنماء راجہ حیدر خان میموریل کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کے متاثرین اور دیگر متعلقہ عوامی نمائندوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں محکمہ مالیات کی طرف سے جاری کردہ این۔او۔سی کی روشنی میں عملدرآمد کے اقدامات کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) کو فوری ضروری ہدایات دیتے ہوئے ان سے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کی تجاویز کی روشنی کارروائی کرتے ہوئے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ حلقہ نمبر4مظفرآباد کانمائندہ وفد جو تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ راہنماء راجہ حیدر خان (مرحوم) میموریل کمیٹی کے نمائندوں راجہ ممتاز خان ، راجہ اخترحسین،راجہ شاہد لطیف اور محمداقبال عباسی پر مشتمل تھا ۔ وفد کے ارکان کی طرف سے بیان کردہ تحفظات اور عوامی شکایات کے پیش نظر یقین دلایا کہ ان کی حکومت کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کے متعلقین یا متاثرین کے لئے مشکلات پیدا نہیں ہونے دے گی اور اس سلسلے میں ان شکایات کے ازالے اور حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایاجائے گااور ماحولیات کے حوالے سے منفی اثرات کی روک تھام کے لئے بھی ضروری اقدامات کریں گے اس موقع پر وفد کے ارکان نے وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو حکومت کی چند ماہ کے دوران مثالی اور انقلابی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ان کی حکومت نے سات آٹھ ماہ کے مختصرعرصے میں آزادکشمیر کی اعلیٰ عدلیہ سمیت اور عوامی اہمیت کے مسائل کے حل اور جماعتی ترقی کے ساتھ ساتھ خرابیوں کی کمی کے لئے کام کیا اور ان کی حکومت ان کے اس اہم اور دورس اثرات کے حامل جرات مندانہ اقدامات کی تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطہ کی مثالی اور تیز رفتارترقی پربہت گہرے اور مفید اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی حکومت کوآئندہ 5سال کے لئے اپنے غیر مشروط تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے تمام اہم اور مثبت اقدامات میں بھرپور تعاون کریں گے ۔انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ راہنماء راجہ حیدر خان مرحوم کی20اپریل کی برسی کی تقریب کے حوالے سے راجہ حیدر خان میموریل کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے اہم انتظامات سے بھی آگاہ کیا

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات