مظفرآباد۔۔ تھانہ سٹی کی منشیات فروشوں کی خلاف کارروائی جاری مزید تین ملزمان دھر لیے گئے تفصیلات کے مطابق ظفر افسر،تفتیسشی ، مجاہد حسین ڈی ایف،امجد شاہ عمران یوسف نے کاروائی کرتے ہوئے سفیر ولد عبدالرحیم قوم اعوان ساکنہ کابیان تحصیل ضلع مانسہرہ سے 200 گرام چرس جبکہ راجہ ریاض ولد راجہ نواب خان ساکنہ راولپنڈی 1 کلو30 گرام اور آفتاب ولدمنور شاہ ساکنہ بٹلیاں گڑھی ڈوپٹہ 625گرام گردہ چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کر دیے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تھانہ راشد حبیب کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے تک اور اخری منشیات فروش کی گرفتاری تک کاروائیاں جاری رکھیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروش اس کی لانت کو اس معاشرے سے ختم کریں گے