آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے انتخابات ‘ دارالحکومت مظفرآباد سے سردار ذوالفقار علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بورڈآف گورنر کیلئے امیدوار نامزد کردیاگیا ہے۔ گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس اور یونین آ ف جنرنلسٹس کے قائدین سید آفاق حسین شاہ‘ سردار دلپذیر عباسی ‘ ابراہیم گل ‘ سہیل مغل ‘ مسعودالرحمان ‘ راجہ شجاعت ‘ گلزار عثمانی ‘ بشارت مغل ‘آصف رضامیر‘نعیم عباسی‘ نصیر چوہدری ،سید اذکار نقوی ‘ اشفاق شاہ‘ سید اعجاز شاہ کاظمی ‘ راجا اعجاز ‘ فداحسین اور دیگر نے بانی وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی کو پریس فاؤنڈیشن کے آمدہ انتخابات کیلئے مظفرآباد سے بورڈ آف گورنر کا امیدوار نامز کیا ۔ اس موقع پر قائدین نے کہاکہ نامز د امیدوار سردار ذوالفقار علی کو نہ صرف بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے بلکہ انہیں ایک بار پھر وائس چیئرمین کے عہدہ تک پہنچائیں گے۔ سردار ذوالفقار علی نے پریس فاؤنڈیشن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس ادار ہ کو مضبوط مستحکم کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی ۔عامل صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے بھی موصوف کی خدمات قابل ستائش ہیں۔