ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمظفر آباد:مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،6 زخمی

مظفر آباد:مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،6 زخمی

مظفر آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر جیپ کھلانہ سے چکوٹھی جا رہی تھی کہ وادی جہلم میں موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آ گیا ،جس کے نتیجے میں9 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات