مظفرآباد سپرلیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ایم کے سٹی کی طرف سے پاکستان کے سٹار کرکٹر بلاول بھٹی ایکشن میں نظر آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سپرلیگ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ 10مارچ سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اہل کشمیر کیلئے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان کے سٹار کرکٹر بلاول بھٹی ایم کے سٹی کی طرف سے کھیلیں گے اور مظفرآبا د میں ایک بہترین کرکٹ عوام کو دیکھنے کو ملے گی۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآبادکے صدر تنویر مغل کا کہنا ہے کہ ہم شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کرکٹ کو فروٖ غ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ سپورٹس بور ڈ ہماری سرپرستی کررہاہے