مظفرآباد ( کرائم رپورٹر) تھانہ چھتر کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ۔ مشہور زمانہ منشیات فروش طاہر نیازی رشید آبادسے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چھتر زاہد عمر نے ہمراہ سب انسپکٹر قاضی خاقان ، توقیر گیلانی، تجمل نویداورفیضان نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش طاہر نیازی ولد ظفر نیازی ساکنہ کھم ترنگ شوکت لائن رشید آباد سے گرفتار کرتے ہوئے 400گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔ ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کا کہنا تھا کی طاہر نیازی ایک پیشہ ور منشیات فروش ہے مزید تفتیش کر کے معلومات اگھٹی کی جا رہی ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے دور نہیں رہ سکتے۔ منشیات جیسی لعنت سے مستقبل کے معماروں کا مستقبل تباہ کیا جاتا ہے لیکن پولیس ایسے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کر رہی ہے ۔جلد ہی طاہر نیازی جیسے اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا