اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمشتاق منہاس کی قمرالزمان پر کڑی تنقید

مشتاق منہاس کی قمرالزمان پر کڑی تنقید

(عمران خان.جی کے نیوز )آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق،احمد منہاس نے کہا ہے کہ قمر الزمان ریس میں ہارا ہوا وہ گھوڑا ہے جسے اب کھونٹے پر باندھ دیا گیا ہے۔ چیئرمین معائنہ کمیشن وقار نور کے خلاف خبث باطن کا مظاہرہ کر کے قمر الزمان نے باغ کی تہذیب کو بدنام کرنے کی کوشش کی مگر عوام نے اسے ناکام بنا دیا۔ علماء کرام قمر الزمان کے چیئرمین معائنہ کمیشن وقار نور پر قادیانی ہونے کے جھوٹے الزام کا نوٹس لیں اور اس کی شرعی سزا تجویز کریں تا کہ قمر الزمان جیسے نوسربازوں اور نو ٹنکیوں کو لوگوں کے جذبات سے کھیلنے سے روکا جا سکے۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ وقار نور ایک راسخ العقیدہ مسلمان اور سچے عاشق رسول ہیں جن کی جذبہ حب ایمانی کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمانوں کے ساتھ بہترین سلوک اہلیان باغ کا خاصہ رہا ہے جو انتہائی مہمان نواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار قمر الزمان نے باغ کی اس اعلیٰ روایت کو داغدار کرنے کی کوشش کی اور عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کا غصہ ایک جھوٹے الزام کے ذریعے نکا لنے کی کوشش کی مگر عوام نے اسے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار کمیشن بنا کر سردار قمر الزمان کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ قمر الزمان کو اس کی اپنی پارٹی نے بھی نکال باہر کیا ہوا ہے جو اب چھپ کر اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کس میں یہ جرات ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو روک سکے وقار نور تو چیئرمین معائنہ کمیشن ہیں قمر الزمان کسی کارکن کا راستہ روک کے دکھادیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات