منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان پر جوتا...

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان پر جوتا اچھالنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے :مشتاق احمد منہاس

آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان پر جوتا اچھالنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے کشمیری عوام اس المناک واقعہ پر سخت رنجیدہ ہیں اور اس اندوہناک واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔وزیر اطلاعات نے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سیاست اور جمہوریت میں برداشت اور صبر سے آگے بڑھنا ہوتا ہے مگر اس طرح کے غیر اخلاقی واقعات سے بیرون دنیا میں ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو نشانہ بنا کر پارلیمینٹ کی توہین کی گئی،جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج کےدن کشمیری عوام کے دل رنجیدہ ہیں نواز شریف کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اس طرح کے واقعات عوام اور نواز شریف کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے گھٹیا واقعات کا سلسلہ چل نکلا تو کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی اور نمبر سب کا آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو ایکدوسرے کی عزت و تکریم کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ مثبت رویے فروغ پائیں اور ملک میں جمہوری کلچر ترقی کرے۔وزیر اطلاعات نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کی بھی مذمت کی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات