جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمسلم لیگ ن کا اگلا پارٹی صدر کون ہو گا

مسلم لیگ ن کا اگلا پارٹی صدر کون ہو گا

سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدارت کے لیے مسلم لیگ کے سینئیر رہنماؤں کی مشاورت طلب کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی صدارت کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا گیا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے صدر کے لیے راجہ ظفر الحق کا نام تجویز کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف نے اپنا دورہ لندن بھی ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہےکہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات