منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمسلم لیگ ن نے اقرباء پر وری کی مثالیں قائم کر دی:راجہ...

مسلم لیگ ن نے اقرباء پر وری کی مثالیں قائم کر دی:راجہ طالب

باغ ( رپورٹر جی ، کے ،نیوز )مسلم لیگ ن نے اقرباء پر وری کی مثالیں قائم کر دی عوام کے ساتھ ہو نے والی ذیادتیوں کا ازالہ پی ، ٹی ، آئی ہی کر سکتی ہے ،راجہ طالب ۔پی ٹی آئی وسطی باغ کے رہنماء راجہ طالب نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پی ، ٹی ، آئی حلقہ وسطی باغ میں راجہ وقاص نسیم کی قیادت میں متحد و منظم ہے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد راجہ وقاص نسیم کے ساتھ سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی طرح کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی گورنمنٹ نے باغ میں کر پشن ، میرٹ کی پامالی اور اقرباء پر وری کی مثالیں قائم کر دی الیکشن میں جوبھی وعدے ہوئے تھے ایک پر بھی عمل نہیں ہوا لوگوں کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جارہا پی ،ٹی ،آئی اس کی بھر پور مزمت کر تی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ راجہ وقاص نسیم ایک دلیر اور نڈر لیڈر ہیں ان میں مر حوم کر نل نسیم کی جھلک نظر آرہی ہے جس طرح وسطی باغ کے لوگ کر نل نسیم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے اسی طرح وقاص نسیم کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور پر امید ہیں کہ وقاص نسیم باغ میں بہترین اپو زیشن کر تے ہو ئے عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کا ر لائیں گے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات