بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمریم پبلک سکول دانگلی سالانہ نتائج کے موقع پر ممبر کشمیر کونسل...

مریم پبلک سکول دانگلی سالانہ نتائج کے موقع پر ممبر کشمیر کونسل مختار عباسی،ڈی ۔جی ریٹائرڈ منیر عباسی اور پرنسپل(ر) پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآبادعبید اللہ عباسی کی شرکت

(کوہالہ جی۔کے ۔نیوز انیس عباسی سے)مریم پبلک سکول دانگلی میں سالانا نتائج کے موقع پر تقریب کا نعقاد کیا گیا بڑی تعدادمیں والدین اور عوام علاقہ کی شرکت ۔بچوں نے نعت،حمد،ترانے ،ٹیبلواور خاکے پیش کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گے اور ادارے میں حفظ کرنے والے اور ناظرہ قرآن پاک ختم کرنے والے طلباء و طالبات کی دستاربندی کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی اور تقریب کی صدارت پرنسپل ریٹائرڈ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد عبید اللہ عباسی اور ڈی۔جی ریٹائرڈ منیر عباسی نے کی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں معزز مہمانوں نے خطاب کیا جس میں ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی، منیر عباسی،عبیداللہ عباسی،مفتی معین عباسی،مفتی عثمان عباسی،ایم ۔ڈی دلپذیر عباسی،مظہر عباسی شامل تھے۔اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں عبدالجبار عباسی،پروفیسر عبدالرؤف عباسی،مقبول عباسی،سیماب عباسی،عنصر عباسی،واجد عباسی،صداقت عباسی،راجہ شفقت،راجہ ظہور ،طارق جمیل عباسی شامل تھے
ایم ۔ڈی ادارہ ہذا دلپذیر عباسی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مفتی معین عباسی نے کہا کہ طلباء کو صیحح رُخ پر لانے کے لیے ماں کا کرداربنیادی اہمیت کا حامل ہو ا کرتا ہے۔
ڈی۔جی ریٹائرڈ منیر عباسی نے کہا کہ جدید تعلیم دیتے ہوئے دینی تعلیم بھی ضروری ہے بچوں کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اُن کو جھوٹ جیسی لعنت سے دور رکھاجائے۔
سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد عبیداللہ عباسی کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی دینی تدریس اس کا طرہ امتیاز ہے اُن کا کہنا تھا کہ اگر دین اور دنیا دونوں کی برابر آبیاری کی جائے تو متوازن شخصیت کی تشکیل ہو گی۔
مرکزی رہنما مسلم کانفرنس آزادکشمیر مظہر عباسی نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت اپنے بزرگوں کے بتائے ہوئے طریقوں پر کریں گے تو یقیناًایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہو گی ۔
مفتی عثمان نے کہا کہ ادارے میں دینی تعلیم کا قیام معاشرے کے لیے مثبت اقدام ہے ۔
آخر میں مہمانِ خصوصی ممبر کشمیر کونسل نے تقریب سے خطاب کیا اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر ادارے کی توجہ دیکھ کر لگتا ہے ادارہ بہت ترقی کرے گا ۔اُنہوں نے طلباء اور والدین سے کہا کہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمیں ذات ،پات،رنگ اور برادری سے نکل کر ایک قوم بن کر سوچنا ہو گاانھوں نے کہا ہم میں چاہے کوئی کسی بھی قوم ،فرد،قبیلے اور نسل سے تعلق رکھتا ہوں ہم سب ایک ہیں ۔
ممبر کشمیر کونسل نے بچوں کی حوصلہ افزئی کے لیے نقد ایک لاکھ روپے اور ادارے کے لیے گراؤنڈ اور غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم کا اعلان کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات