ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمرچکوٹ منگوڑہ کی عوام اپنے حقوق کے لیے یکجہا

مرچکوٹ منگوڑہ کی عوام اپنے حقوق کے لیے یکجہا

عباس پور(نمائندہ خصوصی ) مرچکوٹ آزادکشمیر میں ایک میٹینگ کا انعقاد زیر صدارت (ر) صوبیدار محمد شریف ماگرے کیا گیا جس میں عوام علاقہ منگوڑہ، مرچکوٹ،بھانگلی،بانڈیاں،سوکڑ نے کثرتعداد میں شرکت کی۔اِس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ مرچکوٹ اور منگوڑہ کو ایک ہی یونین کونسل مین رکھا جائے۔عرصہ دراز سے یہ یونین کونسلز اگھٹی چلی آرہی ہیں اب ایک سازش کے تحت ہمیں الگ الگ کر کے ہمارا سیاسی قتل کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اِس ظلم ناانصافی کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور اگر صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو پھر دما دم مست قلند ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گئی ۔اُنھوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا کہ مرچکوٹ،منگوڑہ،بھانگلی،بانڈیاں،سوکڑ کاتھیاڑہ پر مشتمل الگ یونین کونسل دی جائے یا ہمیں یونین کونسل ٹنگیڑان کے ساتھ شامل کیا جائے میٹنگ میں 18 مارچ کو احتجاج کا بھی اعلان کر دیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات