بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمحمدفریدخان نےممبراسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کے...

محمدفریدخان نےممبراسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کے اعزاز میں ضلع کونسل کے ہال میں استقبالیہ دیا

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ ) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان نےممبراسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کے اعزاز میں ضلع کونسل کے ہال میں استقبالیہ دیا جس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،مرکزی جائنٹ سیکرٹڑی عجائب ہمدانی،مرکزی ممبرمجلس عاملہ طاہراسرائیل،چیئرمین علماء مشائخ صاحبزداہ عمران پزیرو کارکنان مسلم لیگ(ن) کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ےء کہا کہ ممبر ازاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر ریاست کے سعادت مند وزیر اعظم ہیں وہ ختم نبوت کے معاملہ میں انتہائی سنجیدہ تھے اور دو قدم آگے بڑھ کر دینی معاملات کی سرپرستی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ علماء ومشائخ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ قدم قدم پر علماء ومشایخ سے راہنمائی لینا موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونیدیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جمہور کے ساتھ ہیں تمام علماء کا اعتماد حاصل ہے۔ہم مل کر علماء و مشائخ کے جھنڈے کو حسب سابق بلند رکھیں گے۔اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولادیں دین سے دور ہوتی جارہی ہیں ہمیں اپنی اولادوں کو اسلام کے بنیادی عقائد کی طرف لانا اور اس پر قائم رکھنا یہ علماء اہے جو پارلیمنٹ اہم ادارہ ہے، پارلیمنٹ آئین بناتی ہے وہ جو چاہے تبدیلی کر سکتی ہے، لیکن اگر پاکستان میں نیا سسٹم لانا ہے تو الگ بات ہے۔ ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نواز شریف کو نقصان نہیں پہنچا رہے بلکہ ان کے بیانیے کو بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیگیوں کو توقع تھی کہ ایسا ہی فیصلہ آئے گا۔ تمام فیصلے ایک کمزور فیصلے کے دفاع میں آ رہے ہیں، ن لیگ کے فیصلے نواز شریف ہی کرینگے۔پیر علی رضانے کہاکہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد اور رہبرہیں، ان کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کرنے کیلئے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ (ن) اسی لائن پر چلے گی جس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ توقع کے عین مطابق ہے۔ عدالتی فیصلہ کچھ بھی ہو،ہمارا قائد نواز شریف ہے۔ وہی ہمارا رہبر، قائد اور نجات دہندہ ہے۔ عدالتی فیصلے سے نواز شریف کی مقبولیت ڈبل ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت دیں گے۔ ان کا اب اگلا ٹارگٹ ن لیگ کو توڑنا ہوگا مگر ناکام ہوں گے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نواز شریف ہی کے پاس رہے گی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ و زیر اعظم راجہ فاروق حید سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، ممبر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری اور تمام ممبران کوختم نبوت بل کی منظوری پر کو خراج تحسین پیش کیا عجائب ہمدانی نے کہا کہ آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا پوری قوم قادیانیوں سے متعلق قرارداد کے محرک و کرتی ہے ہمیشہ پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے لئے ہونے والی قانون سازی میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔ منکرین ختم نبوت اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جانا پوری قوم کیلئے خوشخری ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔پیر سید علی رضا بخاری کو آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں آذاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ختم نبوت بل کے لئے محنت کرنے پر پیر سید علی رضا شاہ بخاری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیر سید علی بخاری کا یہ کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات