راجہ ابرار احمد
مجیب الرحمان کے پیروکار ملک کے وفادار نہیں ھو سکتے-جے کے پی پی سعودی عرب الدمام (نمائندہ خصوصی)
19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاق پاکستان تحریک ازادی کشمیر کی بنیاد ہے
سردار خالد ابراہیم خان کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کشمیری عوام کی اواز ہے
جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں توفیق افتاب, واحید خاکسار. طارق سعید
ایس ایم داؤد خان – سردار گلفراز .سردارمبشر خان. یاسر کشمیری. یاسر رشید مہتاب بخاری- امتیاز حسین. سردار فیصل افسر, عاطف یسین – سجاد حسین -,ہمایوں کریم- شاہد رزاق- سردار واجد- سردار ظہیر اور واحید گیلانی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممبران کو سردار خالد ابراہیم خان کا شکرگزار ھونا چاہیے جن کی تجویز پہ وزیر اعظم پاکستان کی موجودگی میں قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے ان کو خطاب کا موقعه دیا گیا اور اس روایت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا. انھوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم خان کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کشمیری عوام کی اواز ہے اور کشمیری قائد اعظم کے پاکستان پہ یقین رکھتے ہیں 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاق پاکستان تحریک ازادی کشمیر کی بنیاد ہے . انھوں نے سردار خالد ابراہیم کو جراہت اور بہادری سے اپنا موقف بیان کرنے پہ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا
جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سعودی عرب نے کہا کہ مجیب الرحمان کے پیروکار ملک کے وفادار نہیں ھو سکتے پاکستان کو قاٰئد اعظم کے ویزن کے مطابق ہی چلایا جا سکتا ہےان رہنماوں نے کہا کہ ازاد حکومت ڈرامہ بازی بند کرہے اور نااہل شخص کے ساتھ اظہار یکجیتی کے بجائے تحریک ازادی کشمیر کے لیے اقدامات کرہے اور بیس کیمپ کی حکومت کے فرائض پورے کرہے بیس کیمپ کا مقصد تحریک ازادی کشمیر کو تیز تر کرنا اور پوری ریاست کو ڈوگرہ کے قبضے سے ازاد کرانا تھا. انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے تحریک ازادی ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے بیس کیمپ کی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے,انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کرہے ان رہنماؤں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیری شہداء اور غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ریاست کی ازادی اور غازی ملت کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ۔ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی سیاسی, جمہوری, اور عملی جہدو جہد ہے. ریاست کےاندر اداروں کے استحکام میں اس جماعت کا بڑا کردار ہے. عوام کے بنیادی حقوق اور ریاست کی ترقی کا حصول یقینی بنانے کے لیے میرٹ کو نظرنداز نہیں کیا جا سکتا. انھوں نے کہا کہ جے کے پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے استحکام کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی