مجاوروں کے خلاف بھی کوئ آپریشن ہوگا ؟؟
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وسطی ضلع سرگودھا میں ایک مزار کے متولی مجاور اور اس کے چار ساتھیوں نے مبینہ طور پر بیس افراد کو ڈنڈوں اور چاقوؤں کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا ہے۔
اجتماعی ہلاکتوں کا یہ ہولناک واقعہ سرگودھا کے نواح میں واقع ایک صوفی بزرگ محمد علی کے مزار پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔مقتولین میں چار عورتیں بھی شامل ہیں اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس مزار کے متولی سمیت چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے