جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینمتعددمحکمہ جات خزانے پر بوجھ محکمہ زکوات نوازشات میں بازی لے گیا۔

متعددمحکمہ جات خزانے پر بوجھ محکمہ زکوات نوازشات میں بازی لے گیا۔

متعددمحکمہ جات خزانے پر بوجھ محکمہ زکوات نوازشات میں بازی لے گیا۔درجن بھر کاروباری اور نکھٹو تنخواہوں کے نام پر غریبوں کے حقوق لوٹنے لگے۔بلیک میل ہوکر یا سیاسی رشوت کے لیے غیر ضروری ملازمین کو وافر مقدار میں بھرتی کیا گیا۔بدکردار سیاست دانوں اور افسران کی کارستانیاں منہ چڑ کر بولنے لگیں۔سرکاری خزانے پر دن دھاڑے ڈاکے سکیم خور مافیا کی موجیں کویی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ابریشم محکمہ اوزان و پیمایش محکمہ بلدیہ میں نااہل اور فالتو ملازمین کی بھرمار مگر غریبوں کے لیے قایم محکمہ زکات سب سے بازی لے گیا اس محکمہ میں نایب قاصد اور دیگر چھوٹا سٹاف ضرورت سے زاید ھونے کی وجہ سے سالانہ لاکھوں روپے کا ضیاع ہورہاہےاورمتعددملازمین زاتی کاروبار میں مصروف ہیں صرف تنخواہ کے وقت دفتر کا چکر لگاتے ھیں یا ٹیلی فون کال پر تنخواہ منگوا لیتے ھیں۔لمحہ فکریہ ہے کہ بلیک میلر غریبوں کا حق لوٹ کر لے جاتے ھیں ۔جعلی معززین کے ھاتھوں دیگر محکمہ جات میں بھی لوٹ مار جاری ہے۔خوف اور لالچ کے مارے افسران بھی اس جرم شریک ہیں ۔اسی طرح دیگر محکمہ جات میں بھی متعددسیاسی ٹاوٹ گھر بیٹھے دفتری رجسٹر میں حاضریاں لگواتے ھیں ۔محکمہ شاہرات اور تعمیرات میں فرضی ورک جارج ملازمین کی افوہیں بھی گردش میں ھیں تاہم ہماری میڈیا ریکارڈ کے حصول کے لیے کوشاں جلداہم انکشافات متوقع۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات