بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینلیاقت علی خان کی اسد عمر سے ملاقات

لیاقت علی خان کی اسد عمر سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما اورپاکستان میں ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کےروح رواں لیاقت علی خان ماگرےنےتحریک انصاف کے سینئررہنما اورممبرنیشنل اسمبلی اسد عمرسےملاقات کی۔

ملاقات کےدوران لیاقت ماگرےنےاسدعمرکو ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کےبارے میں بریفنگ دی اورکہاکہ یہ انڈسٹری ملک میں بےروزگاری کا خاتمہ کرنےسمیت نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پرکام کرنےاورملکی معیشت کوبہترکرنےمیں بنیادی کرداراداکرسکتی ہے
تاہم اس انڈسٹری کوحکومتی اداروں اور چیمبرآف کامرسزسمیت مختلف کمپنیوں اور انکےصارفین کےدرمیان رداراداکرنےکیلئےڈائریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن کام کررہی ہےجسکو ہرسطح پرسپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ اعتمادسازی ہواورانڈسٹری پھیلےپھولے۔

اسدعمرنےلیاقت علیخان ماگرے سے کہا کہ ملک میں کاروبار کےمواقع پیداکرنےاوربیروزگاری کے خاتمے کیلئےڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری اور صارفین کوتحفظ فراہم کرنا اچھا آئیڈیاہے۔حکومت پاکستان کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں گے اور تحریک انصاف اس معاملے میں ڈائریکٹ سیلنگ انڈسٹری کوبیک اپ مہیاکریگی۔اس موقع پرتحریک انصاف کےنوجوان رہنماراجہ شجاعت اور توصیف عباسی بھی موجودتھے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات