لبریشن فرنٹ کے مارچ پر لاٹھی چارج ضلعی انتظامیہ پونچھ کا موقف سامنے آگیا
لائن آف کنٹرول کی جانب لبریشن فرنٹ کے مارچ پر ہونے والے پولیس تشدد پر ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں یہ طے ہوا تھا کہ وہ مقررہ جگہ تک جلوس لے جائیں گے اور اس کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور جلوس مقررہ جگہ پر پہنچ کر ختم کریں گے، لیکن جلوس میں سے کچھ لوگ وہاں رکے اور اکثریت نے طے شدہ جگہ سے تین کلو میٹر آگے تک پیش قدمی کی اور پولیس پر حملہ بھی کیا، مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا اور پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسوں گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا، مظاہن کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے باوجود پولیس نے بڑے ضبط اور تحمل سے کام لیا۔ اس لیے میڈیا سے گزارش ہے کہ دونوں اطراف سے موقف لے کر خبر چلائے، ترجمان ضلعی انتظامیہ پونچھ