اسلام آباد (نمائندہ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے چیئر مین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اظہار لاتعلقی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کے خلاف
آوازیں بلند ہونے لگیں ۔ مشال ملک کے خلاف لبریشن فرنٹ کے کارکنان میں تحفظات پائے جاتے ہیں لیکن
سامنے آکر کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہ تھا لیکن اب لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر کی قیادت کھل کر سامنے
آگئی ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک
ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اس ریلی کے بعد مشال ملک لبریشن فرنٹ کی تنقید کی زد میں آگئی ۔لبریشن فرنٹ
آزاد کشمیر کے چیئرمین توقیر گیلانی کارکنان کے مشال ملک کے مخالف جذبات دیکھتے ہوئے میدان میں
آئے اور فیس بک پر پارٹی پالیسی جاری کر دی
انہوں نے اپنے فیس بک سٹیٹس میں کہا کہ محترمہ مشال ملک کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے کوئی تعلق
نہین ہے وہ ہمارے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ ہونے کے ناطے ہمارے لئے قابل احترام ہیں ۔ وہ تنظیم کی
ممبر نہیں ہیں اور کسی بھی فورم پر جے کے ایل ایف کی نمائندگی نہین کرتی اور پیس اینڈ کلچر نامی کی
این جی او کی سربراہ ہیں اور اس این جی او کا بھی لبریشن فرنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔