راجہ ابرار احمد خان الدمام سعودی عرب سے
لبریشن فرنٹ دمام ریجن کی تنظیم سازی مکمل سردار خرم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب
سعودی عرب کے شہر دمام میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لبریشن فرنٹ دمام ریجن کی تنظیم سازی کی گئی کنونشن میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تنظیم سازی کے عمل میں سردار خرم حنیف کو صدر منتخب کیا گیا دیگر عہدیداروں میں
سینیر نائب صدر : زاہد احمد
نائب صدر : اخلاق خان + سردار وسیم عابد
جنرل سیکرٹری : ارسلان الحق
ڈپٹی جنرل سیکرٹری : عمران مصطفی
آرگنائزر : انجم ظہور
ڈپٹی آرگنائزر : لقمان
راجہ نجیب : سیکرٹری نشرواشاعت و اطلاعات
سردار زاہد تاثیر : سیکرٹری مالیات
:معاون سیکرٹری مالیات :سردار وسیم عابد
ممبران مجلس عاملہ۔
نقیب خیالی
محمد کاشان
توصیف خان
تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین لبریشن فرنٹ سردار صغیر ایڈووکیٹ نے ٹیلیفونک خطاب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے کشمیریوں کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں تاکہ تحریک کو منتقی انجام تک پہنچایا جا سکے تقریب کی صدارت سردار قمر حمید نے کی اور نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا