منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینلاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد فواد رانا کو اس سال...

لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد فواد رانا کو اس سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی غم کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں کے بعد اپنے ساتویں میچ میں فتح حاصل کر پائی مگر گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور قلندرز پلے آف مرحلہ کھیلنے کی دور سے باہر ہو گئی ہے۔
قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں اور اس کے تین میچ باقی ہیں جن میںفتح کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں۔ لاہور قلندرز اپنے باقی تینوں میچ جیت بھی جائے تو اس کے 8 پوائنٹس ہو جائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیمیں 10,10 پوائنٹس حاصل کر لیں گی۔
ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے 4 فائنل فور کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور زلمی کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کر سکی ہے۔
قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکالم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکالم نے ٹیم کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینجمنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے سے متعلق نہیں سوچ رہی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات