بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینلاہورقلندرز کے غیر ملکی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ انتقال کر...

لاہورقلندرز کے غیر ملکی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ انتقال کر گئی

سوشل میڈ یااکاﺅنٹ پر”پاکستا ن سپر لیگ “کا اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر یہ خبر دی ،جس میں ادارے کا کہنا تھا کہ کیمرون کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ اپنے گھر اپنی فیملی کے پاس جارہے ہیں جبکہ ادارے نے اس دکھ برے وقت میں اپنی ہر طرح کی مدد اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے مینجرثمین رانا کاکہنا ہے کہ کیمرون ڈیلپورٹ آج ڈربن روانہ ہو رہے ہیں وہ اگلے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ثمین رانا کاکہنا تھا کہ وہ ٹیم کو کب جوائن کریں گے اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
خیال رہے کیمرون ڈیپلورٹ ساﺅتھ افریقہ کے آل راﺅنڈر ہیں جہنوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 27.25کی اوسط سے 14میچز میں 327رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا بہترین سکور78ہے ۔

Exit mobile version