سیہون شریف میں لعل قلندردرگاہ کے قریب دھماکاہوگیاہے،دھماکے میں ایک جاں بحق جبکہ 40سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں جانی نقصان کابھی خدشہ ظاہرکیاجارہاے۔ابتدائی طلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے۔
جائے دھماکاپرسکیورٹی فورسزاور ریسکیوٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکرجائے دھماکہ سے شواہداکٹھاکرناشروع کردیے ہیں۔جمعرات کوزائرین لعل شہبازقلندرکی درگاہ پربڑی تعدادمیں حاضری دیتے ہیں اور دھمال بھی ڈالی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنرجامشورومنورمہیسرکاکہناہے کہ دھماکادرگاہ کے اندرہواہے۔ ابھی تک 5زخمیوں کی اطلاعات ہیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔دھماکے کے بعد حیدرآباد اور جامشورو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے