میر پور میں نازک صورتحال میں ہسپتال پہنچنے والی 18 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی .
تفصیلات کے مطابق کھڑی شریف کے نواحی علاقے موڑہ صورت کی رہائشی 18 سالہ عائشہ ولد فضل کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر گھر والوں نے ہسپتال پہنچایا ڈاکٹروں کے کوششوں کے باوجود لڑکی نہ بچ سکی جاں بحق ہونے سے قبل لڑکی کو ابکائیاں آرہی تھیں. مبینہ طور پر لڑکی کی موت کوئی زہریلی چیز کھانے کے باعث ہوئی . تاحال پولیس نے کسی کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا.