قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے تعبیر کی جدوجہد کا نام تحریکِ انصاف اور منزل نیا پاکستان ہے۔عدنان ظہر خواجہ ۲۳ مارچ تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم اپنا تن من دھن پاکستان کے لئے نچھاور کر دیں۔امجد خان مشوانی سعودی عرب کے شہر دمام میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ایسٹرن ریجن کے زیر اہتمام 23 مارچ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منقد کی گئ۔۔تقریب سے خطاب کرتے صدر تحریک انصاف عدنان ظہر خواجہ نے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے حصول کے لئے بنایا گیا تھا ۔بدقسمتی سے کی وہ ھم حاصل نہ کر سکے۔۔کپتان کا نظریہ نظریہ پاکستان ھے۔۔۔اور ریاست مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کپتان نے ایک بار پھر عوام کو دیکھا دیا۔۔تحریک انصاف ملک میں ایک ایسی حکومت چاہتی ھے۔۔جس میں ھر شخص قانون کے تابع ھوں۔ادارے خودمختار اور مکمل آزاد ھوں۔انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ادارے جان بوجھ کر تباہ کر دیئے گئے۔کوی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک کے عوام کو تعلیم،انصاف،اور صحت کی سہولیات نہ دی جائے۔انھوں نے کہاں تارکین وطن ھر جگہ ھر وقت پاکستان کے لئے کام کرتے ھیں۔ تارکین وطن پاکستان کے لئے بہت فکر مند ھوتے ھیں۔ اسلئے اکثریت نے عمران خان کے نظریے پر لبیک کہا ھے۔تقریب سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری امجد خان مشوانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی بھر پور شرکت کی