باغ (رپورٹر جی کے نیوز )فیملی کورٹ باغ میں تقریاں میرٹ کے مطابق ہوئی ہیں بعض اخبارات میں لگنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ قانونی کاروائی کاکرے گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن باغ سید خالد گردیزی ،نائب صدر سردار عبدالستارخان ایڈووکیٹ سردار برکات ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صدر بار ایسوسی ایشن باغ کے حوالے سے لگنے والی خبر کہ جونیئر کلرک فیملی کوٹ باغ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ کا حقیقی بھتجا ہے بنیاد اور خلاف حقائق ہے جونیئر کلرک فیملی کوٹ باغ نہ تو صدر بار کاحقیقی بھتجا ہے اور نہ ہی کوئی رشتہ دار یہ ساری تقریاں میرٹ کے عین مطابق ہوئی ہیںیہ خبریں لگوانے والے وہ لوگ ہیں جو سفارش پر تقریاں کروانا چاہتے تھے ناکامی پر اخبارات میں جھوٹی خبریں لگوا رہے ہیں ہم چیف جسٹس عدالت العالیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باغ عدلیہ کے ملازم جس نے پیپر اوٹ کرنے کی کوشش کی اور وہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو اپنے قریبی عزیز کی تقری کروانا چاہتا تھا ناکام ہونے پر اخبارات میں خبریں لگوا رہا ہے اس کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ڈسٹرکٹ بار باغ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی ڈسٹرکٹ بار باغ ہمیشہ قانون کی حکمرانی میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے باغ عدلیہ میں ملازمین کی مناپلی ،اور اجاراداری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جو ملازم عدلیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انھیں فوری طور پر باغ سے شفٹ کیا جائے۔