محکمہ پولیس کے جانبدار ہونے کا عملی نمونہ تب دیکھنے میں آیا جب بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچے کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچے کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے دو سالہ بچے کو اس کی ماں کے ہمراہ جیل میں بند کر رکھا ہے۔ دو سالہ بچہ اور اس کی والدہ جیل میں انصاف کے منتظر ہیں۔تاہم با اثر شخصیت کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔