جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینفضل الرحمنٰ‌کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹایا جائے ، آسیہ اندرابی

فضل الرحمنٰ‌کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹایا جائے ، آسیہ اندرابی

اسلام آباد- دختران ملت جموں کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی نے حكومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن كو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا کر ایسے شخص کو سربراه بنایا جائے جو بهارت کی سازشوں کو سمجه سکے

آسیہ اندرابی نے کشمیر کمیٹی کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کی آزادی کے لیے أج تک کیا کام کیا ہے
دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سرينگر سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کرنے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے

حافظ سعید نے فروری میں عشرہ یکجہتی کشمیراور 2017 کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا لیکن انہیں بیرونی دباؤ پر نظر بندکر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اختلافات کشمیرکاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں اگر بھارت کی تمام جماعتیں کشمیر کے موقف پر ایک ہو سکتی ہیں تو پاکستان کی جماعتیں کشمیر کے لیے اکٹھا کیوں نہیں ہو سکتیں

آسیہ اندرابی نے کہا کشمیر کی آزادی پاکستان کی ذمہ داری ہے ہم پاکستانیوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہو جائیں اور اختلافات چھوڑ دیں اپنے اپنے سیاسی ایجنڈے ضرور رکھیں لیکن اتحاد و اتفاق بھی رکھیں

دختران ملت کی سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہر کشمیری گن اٹھائے گا اور آزادی کے لیے لڑے گا ہم بھارت کے ساتھ کسی قیمت پر نہیں رہ سکتے

آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کو ذیادہ موثر بنایا جائے تاکہ بھارت کی سازشوں کا بھرپور جواب دیا جاسکے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات