باغ…فریڈم فاہٹر باغ کے نام سے نوجوانوں نے قومی رضا کارانہ تحریک کی بنیاد رکھ دی۔فریڈم فاہیٹر باغ کا پہلا اجلاس مقامی ھوٹل باغ میں منعقد ھوا اجلاس میں چار رکنی آرگناہزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ممبران میں فیصل شفیق۔وثیق احمد۔محمد سبیل۔ریحان خان۔ شامل ھیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ھوۓ نو منتخب ممبران نے کہا کہ فریڈم فاہیٹر باغ ایک قومی رضا کارانہ تحریک ھے جس کا داہرہ کار ھم پوری ریاست تک پھیلاہیں گے۔فریڈم فاہیٹر ابتداٸی طور پر باغ میں عوام تک تعلیم۔صحت اور انصاف کی سہولتیں پہنچانے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرۓ گی۔ھمارا مقصد غریب لوگوں کو ہسپتال سے مفت علاج اور ادویات مہیا کروانے کے لیے جدوجہد کرنا۔غریب اور نادار لوگوں کو خون مہیا کرنا اور مستقبل میں باغ میں ایک بلیڈ بنک قاہم کرنا ھے۔اس کے علاوہ غریب عوام کے ساتھ تھانہ کچہریوں میں ھونے والی نا انصافیوں کے خلاف عوام سے مل کر جدوجہد کرنا اور تھانہ کچہری کے معملات میں غریب لوگوں کے ساتھ بلا رنگ نسل برادری علاقہ بھر پور معاونت کرنا ھے۔اور غریب عوام کے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے پراہیوٹ سکولوں میں انھیں مفت تعلیم دلوانا ھے۔راہنماوں نے مزید کہا کہ ھم دو ماہ کے اندر فریڈم فاہیٹر کا ضلعی کنونشن منعقد کریں گے جس میں اپنا تفصیلی منشور اور پروگرام عوام اور نوجوانوں کے سامنے لاہیں گے۔