قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جن کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی کرچکے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا.