منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینفاروق حیدر خان نے تحصیل ہٹیاں بالا میں اپنی زمین کا فردانتخاب...

فاروق حیدر خان نے تحصیل ہٹیاں بالا میں اپنی زمین کا فردانتخاب نکلوا کر کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتا ح کر دیا

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے تحصیل ہٹیاں بالا میں اپنی زمین کا فردانتخاب نکوا کر کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتا ح کر دیا ۔اس منصوبہ سے آزادکشمیرکے تینوں ڈویژنز میں جدید سہولیات سے مزین کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام اور سروسز کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے ۔یہ منصوبہ ڈیجیٹل گورننس کی جانب عملی قدم ہے ۔اس منصوبہ پر 164.376ملین روپے لاگت آئے گی ۔ جس کے تحت تین تحصیلوں ہٹیاں ،دھیر کوٹ اور ڈڈیال کا لینڈ ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹر ائزڈ کر دیا جائے گا ۔ابھی تک منصوبہ کے تحت 235موضع جات کے 378424افراد کی اراضی کار یکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیرنے گزشتہ روز لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سروسز کے باقاعدہ اجراء کا افتتاح کیا اس موقع پرڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے منصوبہ کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس ،وزیرمال سردار فاروق سکندر ،ممبر قانو ن ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ،سنیئر ممبر بورڈ آف رونیو فیاض علی عباسی ،سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ،کمشنرمظفرآبادڈویژن سردار ظفر محمود ،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی حمید کیانی ،ایڈ منسٹریٹر جہلم ویلی فرید خان اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن سے جدید سہولیات کی فراہمی جدید بنیادوں پر ممکن ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے حصول کیلئے ای گورننس کو یقینی بنا نا ضروری ہے ۔لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل اگلے مرحلے میں 10تحصیلوں تک کیا جائے گا۔جبکہ اس سے اگلے مرحلے پر پورے آزادکشمیرکی اراضی کا ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر لیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ہوگی اور وہ اپنی زمین کی نقول کیلئے جگہ جگہ جانے سے بچ سکیں گے ۔وزیراعظم نے محکمہ مال اور آئی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اس منصوبہ کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ سارے آزادکشمیرکے لوگ اس مستفید ہوسکیں ۔وزیراعظم نے اس موقع پر ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا اور منصوبہ کے حوالہ سے محکمہ مال اور آئی ٹی کے آفیسران سے سوالات بھی کیے ۔وزیراعظم نے اس عوام دوست منصوبہ پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی خالد رفیق اور آئی ٹی ایکسپرٹس کی خدمات کو سراہا ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات