منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینغیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں :...

غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں : فاروق حیدر

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔اس طرح کی سرگرمیوں سے انسان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔حکومت طلبہ کے لیے ان ڈور کے ساتھ آئوٹ ڈور سپورٹس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، میڈیکل ایک مقد س پیشہ ہے اسکے وقار کا ٰخیال رکھنا چاہیے۔
میڈیکل کالجز کی عمارات کو بہتربنا کر ان میں تما م سہولتیں فراہم کریں گے۔میڈیکل کالجز کے جملہ مسائل حل کریں گے تاکہ ہماری ڈگری پوری دنیامیں پہچانی جائے۔میڈیکل کالجز کی فیکلٹی اور طلبہ دن رات محنت کریں تاکہ ان اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکے۔
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل خالد حسین،سیکر ٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر شہلا وقار ، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر جمشید علی، میرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الرحمن ، ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ چوہدری محمد بشیر،ممبر پبلک سروس کمیشن پروفیسر مطلوبہ ڈار ، وائس چیئر مین ڈاکٹر سروش اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر طلبہ و طلبات مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں اسوقت 3میڈیکل کالجز موجود ہیں جن کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ یہاں پر طلبہ وطلبات کو کسی بھی بڑے ادارے کے برابر تعلیم کی سہولت میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایک عظیم پیشہ ہے جس کو ایک فرض سمجھ کر پورا کرنا چاہیے ۔
آزادکشمیر میں میڈیکل کے سٹو ڈنٹس کو اب انکی دہلیز پر کوالٹی ایجوکیشن میسر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ محکمہ کو تعلیم کو سیات سے پاک کر دیا ہے جبکہ صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے صوابدیدی فنڈز کو ختم کر کے انہیں ادویات کی فراہمی کی مد میں منتقل کیا ہے تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی ترقی ہمارا مشن ہے ۔ہم اپنے میڈیکل کالجز کو دنیا کے بہترین اداروں میں شامل کر کے دم لیں گے ۔ تقریب کے آخر میں میڈیکل کالج مظفرآباد کے پرنسپل نے وزیر اعظم کو شیلڈ بھی پیش کی ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات